اسپین انگلینڈ کو ہرا کے ورلڈکپ چیمپئین بن گیا

اسپین پہلی بار فیفا ویمنز ورلڈکپ کا چیمپئین بن گیا. اسپین نے فائنل میں انگلینڈ کو شکست دے کر
پہلی بار بڑا ٹائٹل اپنے نام کیا۔
آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں کھیلے گئے فائنل ایونٹ میں اسپین نے بہترین کھیل پیش کیا اور میچ کے
29ویں منٹ میں پہلا گول اسکور کیا.

پہلے گول کی برتری آخر تک برقرار رکھی اس طرح ایک صفر سے انگلینڈ کو شکست سے دو چار کیا
امریکا کی ٹیم دو بار چیمپئین رہ چکی ہے لیکن اس بار 16ویں راؤنڈ ہی میں باہر ہوگئی.