March 26, 2020 at 9:50 pm

حکومتی بلز اور بانڈز میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے انخلا سے ایک ہفتے کے دوران مرکزی بینک کے پاس ڈالرز میں 69 کروڑ ڈالر کی کمی ہو گئی۔‬
‫مرکزی بینک کے پاس ڈالرز کا حجم 12 ارب ڈالر کی سطح سے کم رہ گیا۔‬
‫اسٹیٹ بینک کے مطابق مارچ کے تیسرے ہفتے کے دوران بیرونی ادائگیوں اور قرض کی واپسی کے باعث مرکزی بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر میں 69 کروڑ 4 لاکھ ڈالر کی کمی رکارڈ کی گئی اور ان کا حجم 11 ارب 98 کروڑ 92 لاکھ ڈالر رہ گیا۔‬
‫تاہم کمرشل بینکوں کے پاس ڈالروں میں 5 کروڑ 25 لاکھ ڈالر کا اضافہ رکارڈ کیا گیااور ان کا حجم 6 ارب 11 کروڑ 59 لاکھ ڈالر ہو گیا۔‬
‫زرمبادلہ کے ذخائر کا مجموعی حجم اس دوران 63 کروڑ 79 لاکھ ڈالر کی کمی سے 18 ارب 10 کروڑ 51 لاکھ ڈالر رہ گیا۔‬
‫اسٹیٹ بینک کے مطابق مرکزی بینک نے ہفتے کے دوران 39 کروڑ 10 لاکھ ڈالر غیر ملکی قرضہ واپس کیا دوسری سرکاری بیرونی ادائگیوں پر 29 کروڑ 94 لاکھ ڈالر خرچ ہوئے‬۔

Facebook Comments