اسلام آباد اوربالائی پنجاب میں بارش اور برفباری کا امکان

شیئر کریں:

خیبر پختونخواہ،کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد اوربالائی پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد رہے گا۔
اتوار کے روز اسلام آباد میں ہلکی بارش بوندا باندی کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورمطلع جز وی ابر آلودر ہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کوہستان، چترال، دیر، دروش،بالاکوٹ،سوات، مالاکنڈ، ہری پور،میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ ایبٹ آباد، مانسہرہ، بونیر ، پشاور،شانگلہ، کرم اور وزیرستان میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ خطۂ پوٹھوہار میں اٹک،فتح جنگ،جہلم،راولپنڈی میں ہلکی بارش بوندا باندی کا امکان ہے۔
مری ،گلیات اور گردو نواح میں موسم شدید سرد اور بارش برفباری متوقع ہے۔ پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم شدیدسرد اور خشک رہے گا۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔


شیئر کریں: