اسلام آباد کے ہائیکنگ ٹریل پر غیر ملکی خواتین کو جنسی ہراسگی کا سامنا

شیئر کریں:

اسلام آباد کے مضافاتی پہاڑی علاقے میں تین غیر ملکی لڑکیوں کو اس وقت ہراساں کیا گیا
جب وہ وہاں چہل قدمی اور ہائیکنگ کر رہی تھیں۔ پولیس نے ہراساں کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
شام پانچ بجکر 32 منٹ پر ٹوئٹر پر یہ خبر سامنے آئی اور آدھے گھنٹے بعد ڈی آئی جی اسلام آباد
کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بتایا گیا کہ ’تین غیر ملکی لڑکیاں سنیاڑی جنگل میں گئیں
اور راستہ بھول گئیں۔ تین افراد نے لڑکیوں کو ہراساں کیا، مزاحمت پر تینوں افراد موقع سے فرار ہوگئے‘۔
پولیس نے اطلاع ملتے ہی جنگل سے لڑکیوں کو بحفاظت تلاش کرلیا
اور کہا کہ پولیس ٹیمیں سرچ آپریشن کر رہی ہیں اور ’جلد ملزمان پولیس کی گرفت میں ہوں گے‘۔

Harassment on Trails of Islamabad, khabarwalay.com

رات نو بجے ڈی آئی جی نے اس پولیس آپریشن کو لیڈ کرنے والی اے ایس پی
عائشہ گل اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور کہا ’ویل ڈن عائشہ‘ اور
ساتھ ہی یہ اطلاع بھی دی کہ مبینہ طور پر لڑکیوں کو ہراساں کرنے والے دو لڑکے گرفتار کر لیے گئے ہیں۔


شیئر کریں: