اسلام آباد کے چڑیا گھر میں قید ہاتھی کی رہائی کا حکم

شیئر کریں:

اسلام آباد ہائی کورٹ نے چڑیا گھر کیس کا فیصلہ سنا دیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے چڑیا گھر میں قید ہاتھی “کاون” کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
سہولیات کے بغیر چڑیا گھر میں جانوروں کو قید رکھنا غیر مناسب اور غیرقانونی قرار دے دیا گیا۔
چڑیا گھر میں قید تمام جانوروں کو محفوظ پناہ گاہوں میں منتقل کیا جائے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ 36 سال سے ہاتھی “کاؤن” کے ساتھ روا رکھا جانے والا ظلم اب ختم ہونا چاہیے۔
ہاتھی “کاون” کو پاکستان یا بیرون ملک محفوظ پناہ گاہ میں منتقل کیا جائے۔


شیئر کریں: