اسلام آباد کا موسم بارش کے بعد مزید سرد ہوگیا

شیئر کریں:

اسلام آباد میں رات بھر بارش کے بعد موسم مزید سرد ہو گیا۔ محکمہ موسمیات نے اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا میں چترال، دیر، سوات، بونیر، شانگلہ، کالام، ناران،پٹن ، کوہستان، میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، پشاور،صوابی، نوشہرہ، چارسدہ،میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
ڈی آئی خان،بنوں، مردان، کوہاٹ، کرم اور شمالی و جنوبی وزیرستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ پہاڑوں پر برفباری اور چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔
چارسدہ،مردان،نوشہرہ،ایبٹ آباد، کوہستان، دیر اور سوات میں چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔
پنجاب کے بیشتر بالائی و وسطی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔راولپنڈی، مری، جہلم، اٹک، چکوال، میانوالی، سیالکوٹ ، نارووال، بھکر، میں تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
لیہ،خوشاب،گوجرانوالہ، لاہور، گجرات،سرگودھا،منڈی بہاؤالدین اورحافظ آباد میں تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ چند مقامات پر ژالہ باری بھی متوقع ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔کوئٹہ ،زیارت، قلعہ سیف اللہ ،چمن،نوکنڈی، پسنی،گوادر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔کیچ،آوران،پنجگور،ژوب اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔لاڑکانہ، سکھر،دادو، شہید بینظیر آباد اور جیکب آباد میں تیز ہواؤ ں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔
اسی طرح کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، محکمہ موسمیات
پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔ کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔


شیئر کریں: