اسلام آباد پولیس نے فواد چوہدری کو لاہور سے گرفتار کرلیا

شیئر کریں:

اسلام آباد کے تھانہ کوہسار پولیس نے فواد چوہدری کو لاہور سے گرفتار کرلیا ہے۔ فواد چوہدری کیخلاف سیکریٹری الیکشن کمیشن کی مدعیت میں تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ایف آئی آر کے مطابق فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کی حیثیت ایک منشی جیسی ظاہر کی تھی۔ فواد چوہدری نےتھا کہ الیکشن کمشنر کلرک کی طرح صرف سائن کرتا ہے اگر آپ اتنے کمزور ہیں تو گھروں میں بیٹھ جائیں۔ فواد چوہدری نے تقریر میں چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے دیگر ممبران اور انکے خاندانوں کو دھمکایا۔
فواد چوہدری کی تقریر کے باعث الیکشن کمیشن کے خاندانوں کی زندگی کے لیے مستقل خطرہ پیدا ہو چکا ہے ۔ مقدمہ گذشتہ روز رات دس بجے درج کیا گیا۔ فواد چوہدری کا راہداری ریمانڈ لاہور سے لیا جائے گا اور فواد چوہدری کو آج ہی اسلام آباد منتقل کیا جائے گا۔


شیئر کریں: