اسلام آباد میں کورونا کی واپسی، متعدد علاقے سیل کردیے گئے

شیئر کریں:

اسلام آباد میں بڑھتے ہوئے کورونا کے کیسز کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسر اسلام آباد نے مختلف
گلیاں سیل کرنے کیلئے مراسلہ جاری کر دیا ہے۔
اسلام آباد کے سیکٹر جی ٹین فور کی گلیاں نمبر 38،44،45،46،47 سیل کر دی گئی ہیں۔
سیکٹر آئی ایٹ ٹو کی گلیاں 25 اور 29 کو بند کیا جائے گا اسی طرح سیکٹر جی نائن فور کی 85
اور 89 نمبر گلیاں سیل کی گئی ہیں ان گلیوں میں مائیکرو لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کی ٹیمیں رینڈم نمونے حاصل کر رہی ہیں وقت پر لاک ڈاون لگانے سے کورونا
کیسز کے پھیلاو میں کمی لائی جا سکتی ہے۔
ایک دن میں اسلام آباد میں 88 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
ڈی سی اسلام آباد کے مطابق کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والے 32 ریسٹورنٹس کو سیل کیا گیا۔
ہیلتھ گائیڈ لائینز کی خلاف ورزی کرنے والی 47 دُکانیں اور ایک ورکشاپ بھی سیل کر دی گئی۔
شادی ہالز کو وارننگ نوٹسز جاری کیے گئے ہیں مختلف کاروباری مراکز کو ایس او پیز کی خلاف ورزی
پر 78 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔


شیئر کریں: