March 26, 2020 at 1:37 pm

تبلیغی جماعت کے کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد اسلام آباد میں خطرہ زیادہ بڑھ گیا ہے۔
بڑھتے ہوئے خطرہ کے پیش نظر میٹروپولیٹین کارپوریشن، سی ڈے اے اور اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے شہر میں کلورین اور بلیچ واش کے اسپرے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
کورونا وائرس بچاؤ کے لیے شہر کی مختلف سڑکوں اور مارکیٹس میں بھی دھلائی اور اسپرے کیا جا رہا ہے۔
کلورین واش اور اسپرے کا آغاز پمز اسپتال سے کیا گیا ہے۔
آپریشن میں 30 واٹر ٹینکر اور فائر برگیڈ سمیت ایم سی آئی کا عملہ حصہ لے رہا ہے۔
پمز سمیت تمام اسپتالوں، کورنٹائن سینٹرز اور پناہ گاہوں میں بھی اسپرے کیا جارہا ہے۔

Facebook Comments