اسلام آباد میں‌ جلاؤ گھیراؤ پر مزید 80 شرپسند گرفتار

ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے مطابق رات گئے شرپسندوں کے خلاف بڑی کارروائیاں کی گئی ہیں۔ سرکاری
املاک کو نقصان پہنچانے والے مزید 80 افراد گرفتار کر لیے گئے۔ ان میں ترنول ریلوے اسٹیشن کو آگ لگانے،
فائرنگ کرنے اور پٹڑیاں اکھاڑنے والے ملزمان بھی شامل ہیں۔ اس قبل جلاؤ گھیراؤ کرنے والے 108 افراد کو
گرفتار کیا گیا تھا۔

9 مئی کا دن سیاہ باب کی طرح یاد رکھا جائے گا

منصوبہ بندی کے تحت جلاؤ گھیراؤ اور پرتشدد مظاہروں پر اکسانے والوں کے خلاف نقص امن کے خطرہ کے
تحت گرفتاریاں کی جارہی ہیں۔ اسلام آباد پولیس نے شاہ محمود قریشی ، اسد عمر،فواد چوہدری، جمشید اقبال چیمہ،
فلک ناز چترالی، مسرت جمشید چیمہ اور ملیکہ بخاری کو گرفتار کیا ہے۔
تمام گرفتاریاں قانونی تقاضوں کے مکمل کرکے عمل میں لائی گئی ہیں۔ مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔ عوام مِیں افواہ
اور اشتعال پھیلانے سے گریز کیا جائے۔