March 26, 2020 at 10:14 am

اسلام آباد کے شہزاد ٹاون کے علاقے میں کورونا کا ایک اور کیس سامنے آگیا۔
لاہور سے آئے تبلیغی جماعت کے رکن میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔
ضلعی انتظامیہ نے شہزاد ٹاون کو جزوی لاک ڈاون کردیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات کہتے ہیں علاقے کے دیگر افراد کا ٹیسٹ کیا جارہا ہے بھارہ کہو اور شہزاد ٹاون میں کیسز کی تعداد 16 ہوگئی۔
ڈپٹی کمشنر نے علاقہ مکینوں سے کہا ہے کہ اس مہلک وائرس سے خود محفوظ رکھنے کے لیے گھروں میں رہیں۔
اس سے پہلے بھی بھارہ کہو، ٹھٹھہ اور دیگر علاقوں میں بھی تبلیغی جماعت کے کارکن میں کورونا کے ٹیسٹ مثبت آچُکے ہیں۔

Facebook Comments