اسلام آباد میں آئسولیشن اسپتال تعمیر کر دیا گیا

شیئر کریں:

وزیر اعظم عمران خان آئسولیشن اسپتال اور انفیکشنز ٹریٹمنٹ سنٹر
) نے اسلام آباد میں نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (NDMA) اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف
ہیلتھ(NIH) کی جانب سے کلیدی بنیادوں پر آئسولیشن اسپتال اور انفیکشنز ٹریٹمنٹ سنٹر (IHITC) تعمیر کیا۔

جدید سہولیات سے آراستہ250 بستروں پر مشتمل یہ اسپتال نہ صرف بہترین سازوسامان اور ادویات
کے ساتھ کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے لئے استعمال ہو گا بلکہ دیگر متعدی امراض کے علاج
کے لئے بھی کارآمد ہے۔ اس تعمیراتی منصوبے کا کام 40 دن میں مکمل کر لیاگیا۔

آئسولیشن اسپتال اور انفیکشنز ٹریٹمنٹ سنٹر(IHITC) اسپتال اسلام آباد پانچ وارڈوں پر مشتمل ہے
جس میں ایک آئی سی یو، دو جنرل وارڈز، ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ، تشخیص، ریڈیالوجی اور
پیتھالوجی لیبارٹری کے علاوہ ایک مردہ خانہ اور آتش خانہ شامل ہے۔
اس میں حرارت، وینٹیلیشن اور ائر کنڈیشنگ (HVAC) اور سیوریج نظام، سی سی ٹی وی
انٹرکام، ہیلتھ انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم(HIMS) اور لیبارٹری انفارمیشن مینجمنٹ
سسٹم(LIMS)، آگ اور دھواں کا پتہ لگانے کا نظام، آر او پلانٹ، کچن، ڈاکٹروں کی رہائش
اور ایک مسجد اس حیرت انگیز سہولت کا حصہ ہے۔


شیئر کریں: