March 24, 2020 at 1:20 pm

وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر اسلام آباد کے شہریوں کو ان کی دہلیز پر سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے جدید ایپ متعارف کروا دی گئی ہے۔
کورونا وائرس کے بعد لاک ڈاون میں شہریوں کو سہولیات دینے کے لیے اسلام آباد انتظامیہ نے انقلابی قدم اٹھایا ہے۔
انفارمیشن ٹیکنالوجی کو بروے کار لاتے ہوئے 43 مختلف سہولیات شہریوں کو آن لائن فراہم کرنے کے لیے ایب متعارف کروائی گئی ہے۔
سی ڈی اے انتظامیہ کی جانب سے متعارف کرائی گئی اس موبائل ایپلیکیشن کا باقاعدہ اجراء وزیرِ اعظم عمران خان کر رہے ہیں۔
ایب سے ملنے والی سہولیات میں ای پولیسنگ، ایمرجنسی سروسز، ڈومیسائل، شناختی کارڈ، اراضی فرد، اسلحہ لائسنسز، گاڑیوں کی ریجسٹریشن، ٹوکن ٹیکسز کی ادائیگی، پیدائش و ڈیتھ سرٹیفیکیٹس کا اجراء و دیگر سہولیات شامل ہیں۔
یہ سہولت اسلام آباد ایڈمنسٹریشن، نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ، نادرا کے باہمی اشتراک سے فراہم کی جا رہی ہیں۔
آن لائن شہری سہولیات کی فراہمی کی مقصد شہریوں کو سرکاری دفاتر میں لمبی قطاروں اور طویل انتظار کی زحمت سے بچانا ہے۔

Facebook Comments