اسلام آباد ائیرپورٹ پربم کی جھوٹی اطلاع کس نے دی؟

شیئر کریں:

اسلام آباد ایئرپورٹ پر بم کی جھوٹی اطلاع دی گئی۔

اے ایس ایف کنٹرول روم پر اطلاع ملتے ہی بم ڈسپوزل سکوارڈ کو طلب کرلیا گیا۔ سرچ آپریشن کے دوران بم کی اطلاع غلط ثابت ہوئی۔

اے ایس ایف نے کالر کو ٹریس کرکے بہلاکر اسلام آباد ایئرپورٹ بلایا۔ کالر کے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچتے ہی اے ایس ایف نے حراست میں لے لیا۔ کالر توصیف انور گجرات کا رہائشی ہے۔

ابتدائی تحقیقات کےمطابق توصیف انور کا اسلام آباد ایئرپورٹ پر سامان گھم ہوگیا تھا۔ ملزم نے سامان گم ہونے پر بم کی جھوٹی اطلاع دے دی۔ ملزم کو گرفتار کرکے تھانہ ایئرپورٹ پولیس کے حوالے کردیا گیا۔


شیئر کریں: