اسلامی ممالک کی تنظیم اور 41 ملکی فوج کہاں ہے؟

امریکا سے خالد بلتستانی
ساری عیسائی دنیا میں اسرائیلی بربریت، فلسطینی معصوم بچوں اور اسپتالو ں میں زخمیوں پر بمباری سے
ہزاروں شہادتوں پر ریلیاں اور مظاہرے کیے جارہے ہیں. لاکھوں شہری احتجاجی ریلیوں ممیں شریک ہو
کے مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور ظالم اسرائیل سے برات کا اظہار کر رہے ہیں.

دنیا بھر میں‌کیے جانے والے مظاہروں میں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ شدت آتی جارہی ہےِ. مگر
افسوس صد افسوس جتنے عالم اسلام کے بڑے بڑے ٹھیکیدار اور خادمین حرمین الشریفین سعودی عرب،
متحدہ عرب امارات، مصر، بحرین، یمن اور دیگر کبوتر کی طرح آنکھیں بند کر کے یہ سمجھ رہے ہیں کہ یہ جنگلی
آدم خور بلہ (اسرائیل اور امریکا) انہیں چھوڑ دے گا . تو وہ کان کھول کے سن لیں اور پڑھ لیں اسرائیل
کسی ایک کو بھی نہیں چھوڑے گا.

غزہ کے اسپتال اسرائیلی فوج کےنشانہ پر کیوں؟

پاکستان جو اسلامی دنیا کی واحد ایٹمی طاقت اور اسرئیلی آبادی سے کئی گنا بڑی فوج رکھتا ہے وہ کیا کررہا ہے؟
اسلامی ممالک باالخصوص عرب ملکوں‌کی طرف سے مظلوم فلسطنیوں کی مدد کرنا تو دور کی بات نام نہاد اسلام
کے طاقتور سمجھے جانے والے ملکوں میں ریلیاں نکالنے تک کی آزادی نہیں ہے.
امریکا، لندن، کینیڈا، آسٹریلیا اور یورپ دنیا کے کونے کونے میں اسرائیلی مظالم کے خلاف اور جنگ بندی کے
لیے لاکھوں لوگ روز سڑکوں پہ ہوتے ہیں. بدقسمتی سے عرب ممالک کے حکمران فلسطینیوں کے حق میں
بات کرنا تو درکنار اپنے عوام کو احتجاج کا حق بھی نہیں دے رہے ہیں.

غزہ میں جیسے اسرائیل نہتے فلسطنیوں کو فضائی بمباری اور زمینی فوج کے ذریعے اپنی شیطانی طاقت کے زور
پر شہید کر رہا ہے. ان بے شرموں کو اتنی شرم نہیں کہ ان غیرمسلم ملکوں سے ہی تھوڑی سی غیرت سیکھ
لیں جو مسلمان تو نہیں مگر ان مسلمان اور انسانوں کے لیے عرب ملکوں کے بادشاہوں اور شیخوں سے زیادہ
انسانیت اور انصاف پسند ضرور ہیں.

غزہ میں شہادتیں 11 ہزار سے بڑھ گئیں

جو غیر مسلم ہونے کے باوجود فلسطینی مسلمانوں کی حمایت میں‌اور اپنے حکمرانوں کی پالیسیوں کےخلاف کھل
کر بغیر کسی ڈر و خوف کے فلسطنیوں کی نسل کشی کے خلاف کھل کر احتجاج تو کر رہے ہیں. مگر یہ سارے مسلمان
حکمران صرف اپنی بادشاہت اور حکمرانی بچانے کے لیے بزدلوں کی طرح خاموش اپنی عیاشیوں میں لگے
ہوئے ہیں.
استغفر اللہ کیا سعودی عرب یہودی ملک ہے؟
متحدہ عرب امارات کے تمام شیخ حکمران یہودی ہیں؟
مصر ، بحرین، سوڈان، پاکستان اور دیگر اسلامی ممالک کیا اسرائیلی کالونیاں ہیں؟
یہاں کی ساری آبادی کیا یہودی ہے اگر نہیں تو پھر یہ جو لندن ،امریکا اوریورپ میں اسرائیلی ظلم کے
خلاف وہاں کےعوام سڑکوں پر سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں شاید وہی اصل مسلمان اور انسان ہیں؟
ورنہ کافروں اور عیسائیوں کو کیا ضرور ت پڑی کہ وہ فلسطینی مسلمانوں کی خاطر اپنے حکمرانوں کے خلاف
احتجاج کریں. انہیں بھی چاہیے جیسے عرب اور تمام مسلمان ممالک چپ چاپ بیٹھ کے عرب فلسطنی
مسلمانوں کی نسل کشی کا تماشہ دیکھ رہے ہیں. وہ بھی اگر ان کی طرح غیرجانبدار بیٹھے رہیں تو ان پر کون
الزام لگاسکتا ہے.

اسرائیل کی غزہ پر بمباری روزانہ 420 بچے شہید و زخمی

خاموش بیٹھے عرب ممالک شائد اس خام خیالی میں ہیں کہ فلسطینیوں‌کی نسل کشی کے بعد ان کے عوام
کو اسرائیل کچھ نہیں کہے گا. عرب ممالک میں اسرائیلی ٹیکنالوجی سے ترقی آئے گی. لیکن میں‌یہ بتادوں
کہ ایسا ہر گز نہیں ہونے جارہا. اسرائیل صرف فلسطین تک محدود نہیں‌رہے گا. فلسطین کے بعد ان ہی
کی باری آنی ہے.
فلسطینی تو خیرت مند ہیں‌جو 75 سال سے اپنی زمین واپس لینے کے لیے جانیں دے رہے ہیں. شکست
تسلیم نہیں کی اور 7 اکتوبر 2023 والی لڑائی نے تو دنیا کا نقشہ ہی بدل دے گی. اسرائیل کے دوست ممالک
بھی مشکل میں پڑ گئے ہیں‌کہ وہ ایسی صورت حال میں اسرائیلی مظالم کی کیسے حمایت کریں؟
دوسری جانب فلسطین سے جڑی سرحدوں پر آباد خوش حال عرب ممالک اپنے فلسطینی بچوں، ماؤں بہنوں،
بیٹوں اور بزرگوں کی موت کا تماشہ دیکھ رہے ہیں. کل یہی اسرائیلی ان سب کا حشر فلسطینیوں کی طرح کرے
گا لیکن وہ تو کچھ بھی نہیں کرسکیں گے. فلسطینی تو عزت کے ساتھ لڑ کے اپنی جانیں دے رہے ہیں.
غزہ میں صیہونی فوج جس طرح‌فلسطینیوں‌کا قتل عام کر رہی ہے تمام مسلمان حکمران اس کے اصل مجرم اور
زمہ دار ہیں.

سعودی عرب کی قیادت میں یمن کے حوثیوں کے خلاف بنائی گئی 41 ممالک کی اسلامی فوج کیا صرف
مسلمانوں‌ہی کو قتل کرنے کے لیےتھی؟
اسی طرح 57 ممالک کی اسلامی تنظیم (او آئی سی) اور عرب لیگ مسلمانوں‌ کو تحفظ دینے اور ان کی آواز
بلند کرنے کے لیے نہیں پھر کس کے تحفظ کے لیے بنائی گئی تھی؟
عرب ممالک اور مسلمان ملکوں‌کو حساب دینا ہو گا. زندگی جینے کا مسلمہ اصول کم از کم فلسطینیوں ہی سے
سیکھ لیں کہ “ذلت کی زندگی سے عزت کی موت بہتر ہے”

نوٹ: مضمون نگار کے خیالات سے ادارہ کا متفق ہونا ضروری نہیں.