اسرائیل کے ایک اور جہاز پر متحدہ عرب امارات کے قریب ڈرون حملہ

اسرائیل اور ایران کے درمیان حالات مزید خراب ہونے لگے ہیں۔ اسرائیل نے دعوی کیا ہے کہ اس کے ایک
اور جہاز پر کھلے سمندر میں ایران نے میزائل یا ڈرون کے ذریعے حملہ کیا ہے۔ تاہم حملے کی وجہ سے جہاز
پر ہونے والے نقصان سے متعلق کچھ نہیں بتایا گیا۔

چند ہفتوں کے دوران یہ تیسرا حملہ تھا اس سے پہلے ایران کے جہاز پر بھی راکٹ داغا گیا تھا۔ اسرائیل کے
تینوں جہاز وزیر اعظم نیتن یاہو کے قریبی دوست کے بتائے جاتے ہیں۔ جہازوں پر حملوں سے متعلق خبریں
ایسے موقع پر سامنے لائی جارہی ہیں جب ایران کے جوہری پروگرام پر عالمی معاہدہ میں تہران کی
واپسی کے لیے مزاکرات جاری ہیں۔

کچھ روز قبل ہی اسرائیل نے ایران کے زیر زمین جوہری پاور پلانٹ پر حملہ کیا تھا۔ اسرائیل اور سعودی عرب کی خواہش ہے کہ کسی بھی طرح امریکا ایران کے ساتھ ایک بار پھر سے جوہری معاہدے میں واپس نہ جائے۔ معاہدے کی صورت ایران پر عائد اقتصادی پابندیاں اٹھانی پڑیں۔