اسرائیل کی فلسطین پر بمباری القدس بریگیڈ کے کمانڈر سمیت 10 شہید

شیئر کریں:

اسرائیل کی فوج نے ایک بار پھر سے فلسطینی علاقے غزہ کو نشانہ بنالیا ہے. تازہ فضائی حملے
میں‌ اسلامی جہاد کے کمانڈر اور بچی سمیت 10 افراد شہید اور 60 زخمی ہو گئے.
اسرائیلی فوج نے غزہ کے مرکزی علاقے میں‌ فلسطین ٹاور کو نشانہ بنایا. جہاں‌ اسلامی جہاد کی
القدس بریگیڈ کے تاسیر الجبیری رہائش پزیر تھے.
فلسطین ٹاور کی ساتویں منزل پر راکٹ فائر کیے گئے جس میں‌ کمانڈر تاسیر کی شہادت ہوئی.
فلسطینی اتھارٹی نے کم از کم 10 شہادتوں کی تصدیق کر دی ہے.


شیئر کریں: