غزہ پر اسرائیلی جارحیت میں روزآنہ کی بنیاد پر سیکڑوں فلسطینی شہید اور زخمی ہو رہے ہیں. اقوام متحدہ کے ادارہ
یونیسیف کے سربراہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اسرائیل کی فضائی اور زمینی کارروائیوں میں ہر روز تقریبا 420 بچے
ہلاک اور زخمی ہو رہے ہیں.
مقامی میڈیا کی رپورٹس بتارہی ہیں کہ 7 اکتوبر سے صیہونی فوج کی کارروائیوں میں اب تک ساڑھے 8 ہزار سے
زیادہ فلسطینی شہید ہو چکے ہیں. 20 ہزار سے بھی زیادہ زخمی ہیں.
ہزاروں فلسطینی مزدور اسرائیل میں قید کرلیے گئے
غزہ کی صورت حال پر گہری نگاہ رکھنے والے کہتے ہیں اسرائیلی بربریت سے زخمی ہونے والے بچوں کے زخم
تو شائد وقت کے ساتھ ساتھ بھر جائیں گے لیکن اس جنگ کے اثرات انہیں ٹھیک طرح جینے نہیں دیں گے. بچوں کی
ذہنی حالت بہت زیادہ خراب ہوجائے گی.
اسرائیل کی بمباری سے غزہ کا شمالی علاقہ مکمل طور پر تباہی و بربادی کا منظر پیش کر رہا ہے. وہاں تمام عمارتیں
بمباری کر کے گرادی گئی ہیں. نا جانے کتنے لوگ ملبے تلے دبے رہ گئے ہوں گے.