اسرائیل حماس کے درمیان عارضی جنگ بندی کا آغاز

غزہ میں شہید 25 ہزار 700 فلسطینی شہید 64 ہزار زخمی

اسرائیلی فوج کی جانب سے 7 اکتوبر 2023 کو غزہ پر مسلط کی گئی جنگ میں پہلی بار نہتے فلسطینیوں کے قتل عام چند روز کے لیے
رکا ہے. اسرائیل اور حما س کے درمیان قطر کی ثالثی سے 4 روزہ جنگ بندی کا آج سے آغاز ہوگیا ہے.

اسلامی ممالک کی تنظیم اور 41 ملکی فوج کہاں ہے؟

حماس کی قید میں موجود اسرائیلی قیدیوں‌میں‌سے 50 افراد اس دوران مرحلہ وار رہا کیے جائیں گے. اسی طرح اسرائیل بھی اپنی
قید سے فلسطینیوں کو آزاد کرے گا. پہلے مرحلے میں آج 13 اسرائیلی قیدیوں‌کی رہائی کا امکان ہے.
7 اکتوبر سے جاری فلسطینیوں‌کی نسل کشی کے دوران تقریبا 15 ہزار افراد شہید اور 40 ہزار زخمی ہو چکےہیں. سب سے زیادہ شہادتیں
بچوں‌اور عورتوں کی ہوئی ہیں. اطلاعات کے مطابق 6 ہزار سے زائد بچے اور 4 ہزار خواتین شہید ہوئیں.