اسرائیل جنگ مزید شدید 4 حزب اللہ کے کارکن شہید

اسرائیلی جارحیت 7 اکتوبر سے جاری ہے اور دنیا کے بااثر ممالک کی اشیرباد کے سبب جنگ مزید علاقوں
تک پھیلنے کے خدشات بڑھتے جارہے ہیں. غزہ میں‌ حماس کے ہاتھوں زمینی فوج کی بدترین پسپائی کے بعد
اسرائیلی فوج نے پڑوسی ملک لبنان کی سرحد پر میزائل برسائے ہیں.
اسرائیل کی تازہ کارروائی میں حزب اللہ کے چار کن عباس علی، حسین حسن، علی کمال اور مصطفیٰ حسین
شہید اور کئی زخمی ہوئے ہیں.

اسرائیلی سرحد سے جڑے لبنان کے جنوبی علاقوں کو صیہونی فوج مسلسل نشانہ بنارہی ہے. مشرق وسطی
کی صورت حال پر نگاہ رکھنے والوں‌ کا کہنا ہے کہ اگر اسرائیل کے اسی طرح لبنان پر حملے جاری رہے
تو پھر حزب اللہ 2006 کی طرح‌ صیہونی ریاست پر قہر بن کے ٹوٹ سکتی ہے.
لبنان کے ساتھ ساتھ غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نے مزید 460 فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی
کر دیے ہیں. اسرائیلی بمباری سے اب تک 2 ہزار بچوں سمیت 5 ہزار فلسطینی شہید ہو چکے ہیں. اس دوران
حماس نے دو یرغمالی بھی رہا کر دیے ہیں.