7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی فوج کے زمینی، فضائی اور بحری حملوں میں شہدا کی تعداد ہر گزرتے لمحے بڑھتی
ہی جارہی ہے. فلسطینی حکام کے مطابق غزہ کی 23 لاکھ آبادی کی نصف سے زیادتیں رہائشی عمارتیں تباہ ہو چکی
ہیں. 11 ہزار زخمی ہیں.
اسرائیلی جارحیت میں اب تک 2 ہزار 900 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں ان میں زیادہ تعداد عورتوں اور بچوں
کی بتائی گئی ہے۔ بمباری سے 900 بچے اور 936 خواتین شہید ہو چکی ہیں۔
نہتے فلسطینیوں کی نسل کشی کی محض دو تین ممالک کے سوا کوئی بھی کھل کے مزمت نہیں کر رہا. لیکن امیر کبیر
ملک جاپان نے غزہ کے لیے ایک کروڑ ڈالر کی امداد کا اعلان ضرور کر دیا. اس سے پہلے متحدہ عرب امارات نے
بھی امداد بھیجنے کا اعلان کیا تھا.
فلسطینیوں کاکہنا ہے کہ انہیں امداد کے ساتھ ساتھ سب سے زیادہ اسرائیلی جارحیت رکوانے کی ضرورت ہے.
اسرائیلی جارحیت سے غزہ میں 3 ہزار فلسطینی شہید
