اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے شہری کے جان و مال کا تحفظ سب سے اہم ہونا چاہیے
انہوں نے خبردار کیا کہ اسرائیل اور حما س کی لڑائی کی وجہ سے غزہ کی پٹی بچوں کا قبرستان بن رہی ہے.
گوٹیرس نے کہا ابھی اور فوری طور پر ان بربریت کے خاتمے کا حل سوچنا ہو گا صورت حال انتہائی بھیانک
ہوتی جارہی ہے.
اسرائیل کی جانب سے 7 اکتوبر سے غزہ کی پٹی پر مسلط کی گئی فضائی، بحری اور زمینی کارروائیوں میں
اب تک 10 ہزار 500 کے قریب فلسطینی شہید اور 25 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں.
اسرائیلی بمباری سے بچوں اور عورتوں کی بڑی تعداد شہید ہوئی ہے. اسپتالوں اور شیلٹرہومز پر بھی بمباری
کی جارہی ہے. صیہونی فوج کی بمباری سے غزہ مبلے کے ڈھیر میں تبدیل کر دیا گیا ہے.
اسرائیلی بمباری سے غزہ بچوں کا قبرستان بن گیا
