ارشد ندیم نے اسلامک گیمز میں‌ بھی سونے کا تمغہ جیت لیا

شیئر کریں:

پاکستان کا دنیا بھر میں نام روشن کرنے والے ایتھلیٹ ارشد ندیم نے پانچویں اسلامک سولیڈیریٹی
گیمز میں‌ بھی سونے کا تمغہ جیت لیا.
ارشد ندیم نے محض چند روز پہلے برمنگھم میں‌ کھیلے جانے والے کامن ویلتھ گیمز میں سونے
کا تمغہ جیت کے دنیا کو حیران کر دیا تھا.
اس طرح 25 سالہ ارشد ندیم ملک کے لیے اب تک چار گولڈ میڈل اپنے نام کر چکے ہیں. عوام
کا کہنا ہے کہ اگر حکومت سیاسی لڑائی جھگڑوں سے باہر نکل کے نوجوانوں‌ کے لیے کھیلوں
کی سرگرمیاں فراہم کرے تو ملک کا نام دنیا کے نقشے پر اچھے نام کے ساتھ چمک سکتا ہے.


شیئر کریں: