اداکارہ میرا کے لئے 5000روپےکی مالی امداد منظور

شیئر کریں:

ملک میں کورونا اور حکومت کی جانب سے مناسب معاشی پلان نہ بنانے کی وجہ سے سفیدپوش افرادکے ساتھ نامور اسٹارز بھی مالی مشکلات کا شکار ہیں۔
لالی وڈ کی معروف اداکارہ میرا کی مالی امداد کی درخواست منظور کرلی گئی۔
میرا کو لاہور آرٹس کونسل کی جانب سے پانچ ہزار روپے امداد دی جائے گی۔
اداکارہ میرا بینک آف پنجاب کی کسی بھی برانچ سے پانچ ہزار روپے امداد حاصل کرسکتی ہیں۔
میرا نے مالی مشکلات کی وجہ سے لاہور آرٹس کونسل میں مالی امداد کے لیے درخواست دی تھی
لاہور آرٹس کونسل نے ضرورت مند645 فنکاروں کو پیسے جاری کئے
ہر فنکار کو پانچ ہزار روپے فی کس کے حساب سے بینک آف پنجاب سے ملیں گے


شیئر کریں: