اب کسی کو بغیر امتحان پاس نہیں کیا جائے گا، وزیرتعلیم نے خبردار کر دیا

شیئر کریں:

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ کورونا کی صورت حال
کے پیش نظر اسکولوں کو مقررہ وقت پر کھولنا ممکن نہیں ہے،
تعلیم کا حرج پورا کرنے کے لیے گرمیوں کی چھٹیوں کا
دورانیہ کم اورامتحان کے بغیرکسی کو پاس نہیں کیا جائے گا۔
وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ کورونا کی دوسری لہر کی وجہ سے مجبوری میں اسکول بند کرنا پڑے،
ہمارے بروقت اقدام کی وجہ سے کورونا کیسز میں اضافہ نہیں ہوا۔
وفاقی وزیرتعلیم نے کہا کہ کہ ’بچوں کے اسکول نہ جانے پر مجھے تشویش ہے،
تمام صوبوں کے وزرائے تعلیم کا اجلاس بلا لیا ہے جس میں موجودہ صورت حال
کو سامنے رکھتے ہوئے مستقبل میں سکول کھولنے کا فیصلہ کیا جائے گا‘۔


شیئر کریں: