آیت اللہ خامنہ ی طویل عرصہ بعد منظر عام پر آگئے

شیئر کریں:

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ی طویل وقت کے بعد منظر عام پر آگئے. اربعیں حسینی کے
موقع پر مجلس عزا میں شرکت کی اور عزاداروں سے پرسہ لیا.
آیت اللہ خامنہ ی کی خراب صحت سے متعلق خبریں‌ کچھ عرصہ سے عالمی میڈیا پر شہ سرخیوں میں‌
پیش کی جارہی ہیں.
عالمی ذرائع ابلاغ کا کہنا تھا کہ ایران کے سپریم لیڈر کی صحت بہت زیادہ خراب ہے وہ کھڑے ہوسکتے
ہیں اور نہ بیٹھ سکتے ہیں. اسی طرح‌ چند سالوں‌ کے دوران آیت اللہ خامنہ ی کے انتقال کی خبریں بھی
پھیلائی جاچکی ہیں.
خیال رہے آیت اللہ خامنہ ی 2014 میں‌ پروسٹٹ‌ کینسر کا علاج کراچکے ہیں جس کے بعد سے ہی وہ
افواہوں‌ کی زد میں ہیں. آیت اللہ خامنہ ی انقلاب ایران کے بانی آیت اللہ خمینی کے انتقال کے بعد 1989
سے سپریم لیڈر ہیں.


شیئر کریں: