آکسفورڈ یونیورسٹی نے کورونا ویکسین تیار کرلی

شیئر کریں:

کورونا وائرس کے خلاف سائنس دانوں نے بڑی کامیابی حاصل کرلی۔
برطانیہ سے کورونا ویکسین بنانے کے حوالے سے اچھی خبر سامنے آئی ہے۔
آکسفورڈ یونیورسٹی میں بنائی گئی کورونا ویکسین کے ابتدائی طور پر محفوظ نتائج سامنے آئے ہیں۔
ویکیسن وائرس کے خلاف جسم کے مدافعتی نظام کو مضبوط بھی بنارہی ہے۔

روس دنیا کی پہلی کورونا ویکسین بنانے میں کامیاب

آکسفورڈ یونیورسٹی میں تیار کی گئی ویکسین کا تجربہ ایک ہزار 77 افراد پر کیا گیا۔
ویکیسن ان کے جسم میں ویکسین انجیکشن کے ذریعے داخل کی گئی.
ویکیسن کا مقصد جسم ایسے اینٹی باڈیز اور ٹی سیلز (وائٹ بلڈ سیلز) بنانا تھا جو کورونا وائرس کا مقابلہ کرسکیں۔
سائنس دانوں کا کہنا ہے ویکیسن کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں.
ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت بڑے پیمانے ویکیسن بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں.
اگر ویکیسن کو بڑے پیمانے پر بنانے کی منظوری دی جاتی ہے تو پاکستان کو ویکیسن بنانے کا کنڑیٹ دیا جاسکتا ہے


شیئر کریں: