آن لائن پیمنٹ سہل اور ڈیجیٹائزیش کے لیے ڈاؤ یونیورسٹی اور ون لنک کا معاہدہ

شیئر کریں:

ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے طلباء، مریضوں اور دیگر کی جانب سے آن لائن پیمنٹ کو سہل بنانے اور ڈیجیٹائز کرنے کے لیے ون لنک پرائیویٹ لمیٹڈ کے ساتھ معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔ معاہدے پر ڈاؤ یونیورسٹی کےوائس چانسلر پروفیسر محمد سعید قریشی نے جبکہ ون لنک کی جانب سے چیف ایگزیکٹو آفیسر نجیب آگر ہ والا نے دستخط کیے۔اس موقع پر ڈاؤ یونیورسٹی کے رجسٹرار ڈاکٹر اشعر آفاق، ڈائریکٹر فنانس سید زین العابدین شاہ، ایڈیشنل ڈائریکٹر فنانس سیدحامد علی شاہ، ڈائریکٹر آئی ٹی سید صہیب شمس، ڈائریکٹر ایچ آر سید فرحان محمود، سینئر لیگل کونسل نعمان قادری، کامران بلگرامی اور راکیش کمار بھی موجود تھے۔ون لنک کی جانب سے چیف رسک آفیسر اینڈ کارپوریٹ افیئرز سید سلیمان حسن ، ہیڈ آف بزنس ڈویلپمنٹ عمر انصاری، اے جی ایم ڈیجیٹل پارٹنرشپ عدیل اسد موجود تھے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر محمد سعید قریشی نے کہا کہ ون لنک کے ساتھ معاہدہ ہمیں مالیاتی لین دین میں مدد فراہم کرے گا جس کا سراسرفائدہ ہمارے طلبا، مریض اور دیگر صارفین کو پہنچے گا۔ اس معاہدے سے یونیورسٹی کوادائیگیوں کی وصولی میں درپیش مسائل سے نمٹنے میں بھی مدد ملے گی۔ اُمید ہے کہ ڈاؤ یونیورسٹی اور ون لنک کے مابین یہ ایک کامیاب شراکت داری ثابت ہوگی۔ون لنک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نجیب آگرہ والا نے اظہار ِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ بل پیمنٹ کے حوالے سے ون لنک ڈاؤ یونیورسٹی کے ساتھ معاہدے کو اپنے لئے اعزاز سمجھتا ہے۔ ون لنک – ڈاؤ یونیورسٹی سے اشتراک طلباء مریضوں اور دیگر صارفین کو ڈیجیٹل چینلز کی جانب منتقل کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ نجیب آگرہ والا نے مزید کہا کہ ڈاؤ یونیورسٹی پاکستان میں طب کے شعبے میں سب سے بڑا نیٹ ورک رکھنے والا ادارہ ہے جس کے طلبادنیا بھر میں پھیلےہوئےہیں، ہمیں اس کے ساتھ اشتراک پر فخر محسوس ہو رہا ہے۔


شیئر کریں: