آن لائن امتحانات کے حق میں ملک بھر کے طلبہ آج اور کل احتجاج کر رہے ہیں

شیئر کریں:


پاکستان بھر کے طلبا و طالبات آن لائن امتحانات کے بجائے ان کیمپس امتحان لینے کے فیصلے پر
سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں۔

نمل یونیورسٹی اور بارانی یونی ورسٹی کے طلبہ نے 18 جنوری کو اسلام آباد میں بھرپور احتجاج کیا۔
طلبہ کا احتجاج رنگ لایا اور انتظامیہ نے مشروط آمادگی ظاہر بھی ظاہر کی لیکن کوئی مثبت
چیز سامنے نہ آسکی۔
اسلام آباد کی لالی پاپ کو طفل تسلی قرار دیتے ہوئے آج ملک بھر میں طلبہ و طالبات مظاہرے کر رہے ہیں۔
جمعہ کو بھی یونیورسٹی آف منیجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کے باہر طلبہ نے احتجاج کیا تھا

لاہور اور کراچی سمیت بڑے بڑے شہروں میں طالب علم آن لائن امتحانات کے حق میں سڑکوں پر نکل رہے ہیں۔
طلبہ و طالبات کا کہنا ہے کہ جب آن لائن کلاسیں ہوئی ہیں تو پھر امتحانات بھی آن لائن ہی ہونا چاہیں۔
کورونا کی وجہ سے کلاسیں آن لائن لی گئی ہیں اور اب بھاری فیسوں کا بوجھ ڈال کر پریشان کیا جارہا ہے۔
طالب علموں نے کہاہے کہ وہ کسی صورت ان کیمپس امتحان نہیں دیں گے۔


شیئر کریں: