آصف زرداری کی مریم نواز کو وزیراعلی پنجاب بنانے کی تجویز

آصف زرداری کی مریم نواز کو وزیراعلی پنجاب بنانے کی تجویز

سابق صدر آصف علی زرداری اور محمد شہباز شریف کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی. ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری
اور شہباز شریف کی ملاقات اعلیٰ حلقوں کے کہنے پر ممکن ہوئی. نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی کے ثالثی کا کردار ادا کرنے پر
ان کی رہائش گاہ پر ملاقات ہوئی.
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات سے قبل دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے انتٌخابی مہم کے دوران کی گئی تنقید پر گلے شکوے کئے. شہباز شریف
نے شکوہ کیا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت نے بے جا تنقید کی. آصف زرداری نے کہا وہ الیکشن کا حصہ تھا اس کو اب ختم کیا جائے.
آصف علی زرداری نے بھی شہباز شریف سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا میاں صاحب آپ بھی تو جلسوں میں پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے رہے.
اب ہمیں حکومت سازی کے لیے معاملات کو طے کر نا چاہیں.سابق صدر آصف زرداری نے اس موقع پر مریم نواز کو وزیراعلی بنانے کی
تجویز دے دی. جمہوریت میں استحکام کے لئے مل کر فارمولا طے کرنا ہو گا . ہم اپنی جماعت سے مشاورت کرتے ہیں اور آپ بھی کر لیں.
شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے مشاورت کے لیے وقت مانگ لیا. دونوں جماعتیں آپس میں مشاورت کے
بعد بات چیت آگے بڑھائیں گی.