آصف زرداری کا لاہور میں پڑاؤ سیاسی شخصیات پارٹی میں‌شامل

پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری نے لاہور میں پڑاؤ ڈال لیا. بلوچستان کے سیاسی رہنماؤں نے آصف
زرداری سے ملاقاتیں کیں اور پارٹی میں‌شمولیت کا اعلان کیا.
بلوچستان کے سابق وزیراعلی عبدالقدوس بزنجو ، بلوچستان کے سابق وزیر سکندر عمرانی ، سید نظام الدین، سید حمید، نصیر احمد بزنجو،
میر عبدالوہاب بزنجو اور دیگر بھی پی پی پی میں شامل ہو گئے.
صدر آصف زرداری نے پاکستان پیپلزپارٹی میں شامل ہونے والی بلوچستان کی سیاسی شخصیات کو خوش آمدید کہا. صدر زرداری سے
ملاقات میں اہم سیاسی شخصیات کی شمولیت کے موقع پر علی حسن زہری بھی موجود تھے.