آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کی آج کیا حکمت عملی ہوگی؟

کرکٹ‌ کے عالمی میلے میں بابر اعظم الیون کو بھارت سے عبرت انگیز شکست کے بعد آج آسٹریلیا کا سامنا کرنا
ہے. ورلڈ کپ اور کسی بھی بڑے مقابلے میں بھارت کے ہاتھوں روایتی طور پر شکست کے بعد پاکستان کرکٹ
ٹیم کے حوصلے پست ہیں.
شکست اور اگلے میچ میں 5 روز کا وقفہ تھا امید ہے اس دوران بابر اعظم نے اپنی اور ٹیم کی خامیوں پر قابو
پانے کے لیے ضرور کوئی نہ کوئی حکمت عملی تیار کی ہو گی.
آسٹریلیا کے خلاف بھی پاکستان کا ریکارڈ کچھ زیادہ اچھا نہیں رہا ہے. ریکارڈ بک پہ دیکھین تو بابر اعظم
سمیت کئی بیٹسمین اور بالرز کا اچھا مقام رہا ہے لیکن بڑی ٹیموں کے خلاف نامعلوم وجوہات کی بنا پہ دباؤ کا
شکار ہو جاتے ہیں.
پاکستان کی بیٹنگ اور بالنگ دونوں‌ ہی شائقین کرکٹ کو متاثر کرنے میں ناکام رہے ہیں. بابر اعظم کو یہ بات
زہن میں رکھنی ہو گی کہ ان کا مقابلہ 5 بار کی چیمپئین کے ساتھ ہونے جارہا ہے اور زرا سی غلطی ورلڈکپ
کے اگلے مرحلے میں پہنچنے کی راہ دشوار کر سکتی ہے.