ابھی ون ڈے فارمیٹ کے عالمی مقابلے آسٹریلیا کی فتح اور بھارت کی شکست پر ختم ہوئے ہیں اور ساتھ ہی ٹٰی 20 بھی
شروع ہو رہی ہے. بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان 5 ٹی 20میچز کی سیریز جمعرات سے شروع ہو رہی ہے.
کرکٹ ورلڈکپ 2023 میں کس ٹیم نے کتنی کمائی کی؟
ورلڈ کپ 2023 کی فاتح ٹیم کے اہم رکن ڈیوڈ وارنر بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر بھارت کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز سے
دستبردار ہو کر وطن واپس چلے گئے ہیں. ذرائع کا کہنا ہے بعض اور کھلاڑی بھی فائنل میں بھارتی وزیراعظم اور شائقین
کے روئیے کی وجہ سے مزید بھارت میں کھیلنا نہیںچاہتے.
وارنر کی جگہ آل راؤنڈر ایرون ہارڈی کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے. آسٹریلیا کی ورلڈ کپ فاتح ٹیم کے سات کھلاڑی ٹی
ٹونٹی سیریز میں شامل ہیں.