آسٹریلیا کی کرکٹ‌ کا 24 سال بعد مارچ 2022 میں پاکستان کے دورہ کا اعلان

شیئر کریں:

آسٹریلیا کی کرکٹ‌ نے 24 سال بعد مارچ 2022 میں پاکستان کے دورہ کا اعلان کر دیا ہے. آخری مرتبہ 1998 میں
آسٹریلوی کرکٹ‌ ٹیم نے پاکستان میں‌ ٹیسٹ سیریز کھیلی تھی.
نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کی جانب سے دوروں کی منسوخی کے بعد آسٹریلیا کی جانب سے پاکستان
آمد کے شیڈول کا اعلان پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لیے اہم قدم ہے.

آسٹریلیا کی ٹیم مارچ اپریل 2022 میں تین ٹیسٹ، تین ون ڈے انٹرنینشل اور صرف ایک ٹی 20 میچ کھیلے گی
سیریز کا پہلا ٹیسٹ‌ 3 مارچ سے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا اور اگلے دونوں‌ ٹیسٹ راولپنڈی
میں کھیلے جائیں گے.
یہ اعلان ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب دونوں‌ ٹیمیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کے سیمی فائنل میں ٹکرارہی ہیں.


شیئر کریں: