آسٹریلیا نیوزی لینڈ میچ خالی اسٹیڈیم میں، کرکٹر کا بھی کورونا ٹیسٹ

شیئر کریں:

کرکٹ کے میدانوں پر گہری نگاہ رکھے ہوئے عمران عثمانی بتاتے ہیں آسٹریلین کرکٹر کو
میچ کی صبح کورونا وائرس کے خوف پر ہوٹل سے اسپتال بھیج دیا گیا۔
واقعہ جمعہ کی صبح سڈنی میں اس وقت پیش آیا جب آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان چیپل ہیڈلی سیریز کے پہلے میچ کیلئے ٹیم اسٹیڈیم روانہ ہونے والی تھی۔
دائیں ہاته کے فاسٹ بائولر کین رچرڈ سن چند دن قبل ہی جنوبی افریقا سے لوٹے تھے۔
انہیں جمعہ کی شب حلق کا درد شروع ہوا تو انہوں نے ٹیم ڈاکٹر سے رابطہ کیا
جس کے بعد پیسر کو اسپتال لے جاکر کورونا ٹیسٹ لیا گیا۔
ڈاکٹرز کے مطابق اگر ٹیسٹ کلیئر بھی آیا تو انہیں 14 روز ٹیم سے دور رکها جائے گا۔
آسٹریلیا کی ٹیم میں ان کی جگہ سین ایبٹ نے لے لی ہے۔
میچ کی صبح اچانک اعلان کیا گیا کہ شائقین سڈنی گرائونڈ نہ آئیں میچ خالی اسٹیڈیم میں ہوگا۔
اس طرح اب کورونا وائرس کا خوف دنیائے کرکٹ کے تمام ممالک میں پہنچ گیا ہے۔
ہر ملک تالے لگے اسٹیڈیم میں میچ کرارہا ہے۔
موجودہ سیریز کے باقی میچ بھی اسی طرح کھیلے جائیں گے۔.


شیئر کریں: