آزاد کشمیر کے عام انتخابات،21 جون سے 25 جولائی تک کیا ہوگا؟

شیئر کریں:

آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 25 جولائی بروز اتوار 2021 کو ہو رہے ہیں۔ کاغذاتِ نامزدگی
21 جون سہہ پہر 4 بجے تک جمع کرائے جاسکیں گے۔ ان کاغذات کی اسکروٹنی اگلے روز یعنی 22 جون
کو ہوگی اور الیکشن کمیشن کے پاس اپیلیں 27 جون تک درج کرائی جاسکے گیں۔ 28 اور 29 جون کو
اپیلوں پر سماعت ہوگی جو امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی واپس لینا چاہے وہ 2 جولائی تک واپس
لے سکے گا۔

3 جولائی کو حتمی فہرست جاری کی جائے گی اور 4 جولائی کو امیدواروں کو انتخابی نشانات مختص
کیے جائیں گے اِسی دن امیدواروں کے ناموں اور انتخابی نشانات کے ساتھ فہرست بھی جاری ہو گی اور
20 دن بعد یعنی 25 جولائی کو عام انتخابات ہوں گے۔

آزادجموں وکشمیر میں حکومت آزاد کشمیر نے 4 نئی نشستوں کا اضافہ بھی کیا ہے جس کے بعد اب آزاد
جموں وکشمیر سے 33 نشستوں پر براہ راست انتخاب ہوگا۔ 12 نشتیں مہاجرین مقیم پاکستان کی ہیں
جو ملک کے مختلف صوبوں میں آباد ہیں۔ باقی مخصوص نشستوں کے ساتھ مجموعی طور اس بار قانون
ساز اسمبلی 53 نشستوں پر مشتمل ہوگی یعنی حکومت بنانے والی پارٹی کو مخصوص نشستوں سمیت
کم از کم 27 نشستیں درکار ہوں گی۔

الیکشن کمیشن آزادکشمیر کے مطابق ریاست کے اندر ہونے والے انتخابات کی 33 نشستوں میں مجموعی طور
پر 28 لاکھ 17 ہزار 90 لوگ اپنا حق رائے دہی استعمال کرسکیں گے۔ 15 لاکھ 19 ہزار 347 مرد اور 12
لاکھ 97 ہزار 743 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ان 33 نشستوں میں سے صرف 6 حلقے ایسے ہیں جہاں ووٹرز کی تعداد
ایک لاکھ سے زیادہ ہے دیگر تمام حلقوں میں ووٹرز کی تعداد ہزاروں میں ہے۔


شیئر کریں: