آزادکشمیر میں کورونا پھر سر اٹھانے لگا

شیئر کریں:

مظفر آباد سے ابوالقاسم حیدری

آزاد کشمیر میں عالمی وبا کورونا وائرس پھر سے پھیلنے لگا ہے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 60 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق، 44مریض صرف ریاستی
دارالحکومت مظفرآباد سے سامنے آئے۔

پاکستان بھر میں ساڑھے تین ہزار اسمارٹ لاک ڈاؤن

محکمہ تعلقات عامہ آزادکشمیر کے مطابق 729 افراد کے کورونا کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں۔
نئے سامنے آنے والے کیسز میں سے44کا تعلق مظفرآباد،5کا باغ،3کا پونچھ،3کا کوٹلی،3کا بھمبر،1کا نیلم اور 1کا ہٹیاں بالا سے ہے ۔
آزادکشمیر میں اب تک54,267افرادکے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں اور3,258افراد میں کورونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے جن میں سے2,590افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔
588 مریض زیر علاج ہیں اور 80مریضوں کی موت ہوئی ہے جن میں سے 26کا تعلق مظفرآباد،1کا نیلم،18کاپونچھ،09کا باغ، 4کاتعلق سدھنوتی، 7کاتعلق میرپور،8کابھمبر،6کا کوٹلی اور 1کا حویلی سے ہے۔

کورونا کا پھیلاو روکنے کیلیے 10 لاکھ نیولے مارنے کا فیصلہ

محکمہ صحت عامہ آزادکشمیر کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق آزادکشمیر میں صحت یاب ہونے والے2573افرادمیں سے مظفرآباد سے818،جہلم ویلی55،نیلم 49،پونچھ سے402،باغ سے163،حویلی23، سدھنوتی69،میرپور486،بھمبرسے267جبکہ کوٹلی سے257مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔کرونا کے588 مریضوں میں سے548مر یضوں کو حکومت آزادکشمیر کی پالیسی کے تحت مختلف اضلاع میں ہوم آئسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ40مریض آزادکشمیر کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن میں سے آئسولیشن ہسپتال مظفرآباد میں 19، ڈی ایچ کیو جہلم ویلی میں1،سی ایم ایچ راولاکوٹ میں4،ڈی ایچ کیو باغ میں 1،ڈی ایچ کیو میرپور میں10،نیوسٹی اسپتال میرپورمیں 4اور ڈی ایچ کیو بھمبر میں 1 مریض زیر علاج ہیں۔رپورٹ کے مطابق49816 افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی نہیں پائی گئی۔


شیئر کریں: