آئی فون 14 کےلیے والدین نے بچہ بیچ دیا

جدید سے جدید موبائل کی دوڑ نے لوگوں کو سنگین جرائم کرنے پر مجبور کر دیا ہے. آئی فون کے نئے ماڈل
کی دوڑ بہت زیادہ ہو چکی ہے. غریب سے غریب مرد و عورت مہنگے ترین موبائل فون کے لیے قانونی و
غیرقانونی کام کرنے سے بھی نہیں‌ چوکتے.
ایسا ہی ایک عجیب و غریب اور سفاکانہ واقعہ بھارت کے مغربی بنگال میں پیش آیا جہاں والدین نے آئی فون 14
کا حصول یقینی بنانے کے لیے اپنے 8 ماہ کے لخت جگر کو بھی بیچ دیا.
انڈین ایکسپریس کے مطابق والدین جدید فون کے ذریعے سوشل میڈیا کے ویڈیوز بنانا چاہتے تھے. اس لالچ نے
انہیں سنگین جرم کرنے پر مجبور کیا.
جادیو گھوش اور ساتھی پیراگناس ضلع کی رہائشی ہیں. ان کے پاس مہنگا ترین اور جدید فون دیکھ کر گاؤں والوں
کو شک ہوا کہ ان کے پاس آئی فون کیسے آگیا؟
بچے کے سوال پر جوڑے کا کہنا تھا کہ وہ ننہیال میں ہے. معاملہ اتنا آسان نہیں تھا اور جب تحقیقات کی گئیں تو
معلوم ہوا کے بچے کو تو بیچ دیا گیا ہے.
پولیس نے بچے کو بازیاب کرالیا. پڑوسی کا کہنا ہے کہ بچے کو 2 لاکھ میں فروخت کیا گیا جس سے انہوں‌
نے خوب سیرسپاٹا کیا اور موبائل خریدا.
پڑوسی کے مطابق انہوں‌ نے اپنی سات سالہ لڑکی کو بھی بیچنے کی کوشش کی لیکن اس میں کامیابی حاصل
نہ ہو سکی.