February 14, 2020 at 1:28 pm

قومی اسمبلی

ترک صدر رجب طیب اردوان اور ترک خاتون اول دو روزہ دورہ پر پاکستان میں موجود ہیں ۔ ترک خاتون اول نے اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ پاکستان میرے دل کے بہت قریب ہے ۔

ترک خاتون اول نے کہا کہ پرتپاک استقبال پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔پاکستانی عوام کے دکھ کو اپنا دکھ سمجھتے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ پاکستان سماجی اور فلاحی کاموں میں ہمیشہ پیش پیش رہا ہے ۔ ترک خاتون اول نے کہا کہ پاکستان اور ترکی نے ہمیشہ مشکل میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے ۔

تقریب میں ترک خاتون اول کی جانب سے تھیلیسما کے مریض بچوں میں سلائی مشینیں دی گئیں ۔ پاکستان کی خاتون اول ثمینہ علوی نے ترک خاتون اول کو روایتی تحائف بھی دئیے.

Facebook Comments