February 14, 2020 at 12:09 am

دو طالبعلموں کے قتل کا سراغ

کوہاٹ: کوہاٹ پولیس نے دینی مدرسے کے 2 طالبعلموں کے قتل کا سراغ لگالیا ہے۔

9 فروری کی شام شاہ پور باغات کے قریب 27سالہ لقمان اور 23 سالہ محمد حسن کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔

مقتولین کا تعلق جنگل خیل سے تھا اور مقامی دینی مدرسے میں دورہ حدیث کے طالبعلم تھے۔

ڈی ایس پی سٹی بشیرداد نے نیوز کانفرنس کے دوران بتایا کہ دوہرے قتل کی واردات میں ملوث ان کے ساتھی طالب علم عطاء محمد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اور ساتھ ہی واردات میں استعمال کی گئی پستول اور موٹر سائیکل بھی قبضے میں لے لی گئی ہے ۔

پولیس کے مطانق ملزم نے ابتدائی پوچھ گچھ میں دوہرے قتل کی واردات میں ملوث ہونے کا اعتراف جرم کرلیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او کیپٹن(ر) منصور امان نے ٹیم تشکیل دے کر ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کا ٹاسک دیا تھا۔

سراغ رساں ٹیم میں شامل ایس ایچ او سٹی فیاض خان, انوسٹی گیشن آفیسر انور شاہ اور اے ایس آئی عظمت علی نے قلیل وقت میں کھوج لگاکر ملزم کی گرفتاری یقینی بنائی۔

اعتراف جرم کے بعد ملزم کو دوہرے قتل کے اس مقدمے میں باقاعدہ طور پر نامزد کردیا گیا ہے۔ زیر حراست ملزم کو عدالت کے سامنے پیش کرکے 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر تفتیشی ٹیم کے حوالے کردیا گیا ہے۔

Facebook Comments