February 13, 2020 at 7:22 pm

پی ایس ایل سیزن فائیو کی تیاریاں

پاکستان سپرلیگ فائیو کی تیاریاں کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں زور و شور سے جاری ہیں.
اگلے ہفتے شروع ہونے والے میگا ایونٹ کے لیئے غیر ملکی کھلاڑی کی آمد کا سلسلہ کچھ دنوں بعد شروع ہوجائے گا.

مگر پاکستانیوں کے دلوں میں گھر کرنے والے ویسٹ انڈیز کے سابق اور پشاور زلمی کے موجودہ کپتان ڈیرن سیمی سب پہلے کراچی پہنچے والے غیر ملکی کھلاڑی بن گئے ہیں.

انہوں نے جمعرات کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا دورہ کیا اور پریکٹس سیشن میں حصہ لیا. ڈیرن سیمی نے پریکٹس سیشن میں جاندار شارٹ لگائے اور کھل کر اپنا بلا گھومایا.

اس موقع پر ڈیرن سیمی کہنا تھا کہ پاکستان میں کرکٹ کی واپسی ہو رہی ہے. پاکستان انکا دوسرا گھر ہے

دوسری جانب 20 فروری کو پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کی افتتاحی تقریب کے سلسلے میں انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے.

پی ایس ایل کا پہلا میچ دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا.

Facebook Comments