February 13, 2020 at 6:05 pm

پاکستان کا دوست برادر ملک ترکی کےصدر رجب طیب ایردوان دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ۔

ترک خاتون اول اور اعلیٰ سطح کا وفد بھی ان کے ہمراہ ہے ۔معزز مہمانوں کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا ۔

وزیر اعظم عمران خان استقبال کے لیے نور خان ائیربیس پہنچے ۔

ترک صدر اور خاتون اول کو بچوں نے گلدستے پیش کیے ۔

جس کے بعد وزیر اعظم معزز مہمانوں کو لے کر وزیر اعظم ہاؤس کے لیے روانہ ہوئے ۔

وزیر اعظم عمران خان نے معزز مہمانوں کی گاڑی خود ڈرائیو کی ۔

مزید پڑھیں:ترک صدر 14 فروری کوپاکستانی پارلیمنٹ سے خطاب کریں گے

وزیر اعظم ہاؤس میں استقبالیہ تقریب ہوئی ۔

صدر رجب طیب ایردوان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ۔

دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئےمہمان صدر نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا

وزیراعظم عمران خان نے ترک صدر سے وفاقی کابینہ کے ارکان کا تعارف کرایا

یاد رہے کہ دو روزہ دورے کے دوران صدر رجب طیب ایردوان وزیر اعظم اور صدر عارف علوی سے ملاقاتیں کریں گے ۔

ترک صدر کل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے بھی خطاب کریں گے ۔

دو روزہ دورے کے دوران اہم معاہدوں پر پر دستخط اور برادار ملکوں کے سربراہان کے درمیان مشترکہ میڈیا کانفرنس بھی ہوگی۔

Facebook Comments