February 13, 2020 at 1:06 pm

اسلام آباد نیب میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےچئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نیب کی جانب سے ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
جب میں پبلک آفس ہولڈر نہیں تو نیب کے نوٹس جاری کرنے کی کیا تک بنتی ہے۔
دسمبر میں اچانک پتہ نہیں کیا ہوا اچانک نوٹس دوبارہ بھیجا گیا۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ میں کل بھی بے گناہ تھا اور آج بھی بے گناہ ہوں
چئیرمین پیپلز پارٹی نے یہ بھی کہا کہ دباو کے باوجود اپنی جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
گرفتار ہوا تو میری آواز آصفہ بھٹو زرداری ہوں گی ۔
چیف جسٹس نے خود کہا تھا بلاول بھٹو بے قصور ہیں ۔سیاسی رہنماوں کی گرفتاری کے خلاف ہیں ۔
انھوں نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے غریبوں کے معاشی قتل کو ایک دن بھی مزید برداشت نہیں کریں گے۔
امید کرتا ہوں اپوزیشن لیڈر جلد ایوان میں آئیں گے۔
ایوان میں نہ قائد ایوان ہوتے ہیں نہ قائد حزب اختلاف ۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ پی ٹی آئی ایم ائف بجٹ کو مسترد کرتے ہیں ۔

Facebook Comments