February 13, 2020 at 12:04 pm

مردان گڑیالہ


مردان گڑیالہ کے رہائشی مزمل نامی شخص نے دادی کی خدمت پر بیٹے کے خلاف پولیس سے رجوع کر لیا.

مزمل اپنی فریاد ڈی پی او آفس لایا اور کہا کہ میرا بیٹا میری ایک نہیں سنتا اور ہر وقت اپنی دادی “یعنی میری ماں”کی خدمت میں لگا رہتا ہے ۔

باربار منع کرنے کے باوجود بیٹا عباس میری بوڑھی والدہ کی دیکھ بال کرتا ہے

بیٹے عباس کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ میرے والد اپنی بیمار ماں کی خدمت نہیں کرتے اس لیے دادی کا خیال رکھنے کے لئے اسکے پاس رہتا ہوں

عباس کہتا ہے اگر والد دادی کو 10 ہزار روپے مہینہ دینے پر رضامند ہوجائے تو والد کے ساتھ جانے کو تیار ہوں

اس انوکھے واقع نے پولیس کو بھی پریشان کردیا ہے۔

بے شک ماں کے قدموں تلے جنت ہے لیکن یہ ہر بیٹا سمجھ جائے تو دنیا ہی جنت نہ ہو جائے ۔ماں تجھے سلام

Facebook Comments