February 13, 2020 at 10:24 am

پی سی بی ترجمان کے مطابق ایم سی سی کرکٹ ٹیم 48 سال بعد سری لنکن کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کمار سنگاکارا کی قیادت میں پاکستان پہنچ گئی.

مہمان کھلاڑی آج لاہور قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس کریں گے

کپتان کمار سنگاکارا چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کریں گے

ایم سی سی کے کپتان کمار سنگاکارا 11 سال بعد پاکستان آئے ہیں

ایم سی سی کی ٹیم 13 سے 19 فروری تک لاہور میں 4 میچز کھیلے گی۔

مہمان ٹیم دورے کا آغاز لاہور قلندرز کے خلاف قذافی اسٹیڈیم میں 14 فروری کو ٹی ٹونٹی میچ سے کرے گی۔

16 فروری کو ون ڈے میچ میں ایچیسن کالج کے میدان پر پاکستان شاہینز کے مدمقابل ہوگی۔

ایم سی سی کرکٹ ٹیم 17 اور 19 فروری کو ناردرن اور ملتان سلطانز کے ٹی 20 میچز میں میدان میں اتریں گی.

Facebook Comments