February 12, 2020 at 4:27 pm

مردان

مردان کے قریب تخت بھائی میں تربیتی جہاز گرکر تباہ ہوگیا.

اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122 کی فائر اور میڈیکل ٹیمز موقع پر پہنچ گئی.جب کہ طیارے کے ملبے میں لگنے والی آگ کو ریسکیو 1122 اور فائر فائیٹرز قابو کرنے میں مصروف ہیں۔

ریسکیو کے مطابق گرنے والا جہاز رسالپور ٹریننگ اکیڈمی کا تربیتی طیارہ تھا.

حادثے میں تربیتی طیارے کا پائلٹ عبدالرحمان معمولی زخمی ہے جس سے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے.

Facebook Comments