February 10, 2020 at 10:44 pm

کورونا وائرس

خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کے 2 مشتبہ کیسز کلیئر قرار دے دئے گئے ہیں۔ مشتبہ کیسز ضلع صوابی اور سوات میں سامنے آئے تھے۔

مشتبہ مریضوں کے نمونے تجزیے کے لیے قومی ادارہ صحت اسلام آباد کو بھیجے گئے۔

این آئی ایچ کی رپورٹ میں دونوں مشتبہ مریضوں کو کلئیر قرار دیا گیا۔

لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور میں سامنے آنے والے مشتبہ کیسز کے نمونے بھی تجزیے کے لیے این آئی ایچ کو بھیج دیے گئے ہیں۔

کورونا وائرس کے مشتبہ مریض کو ایل آر ایچ کے آئسولیش وارڈ منتقل کردیا ہے۔

Facebook Comments