February 7, 2020 at 1:35 pm

معروف ادیبہ نثار عزیز بٹ انتقال کر گئیں

اردو کی معروف ادیبہ نثار عزیز بٹ انتقال کر گئیں

نثار عزیز بٹ 1927ء میں مردان میں پیدا ہوئیں۔

نثار عزیز اردو کی صف اول کی قلم کاروں میں شمار ہوتی ہیں۔

تصانیف میں چار ناول نگری نگری پھرا مسافر، نے چراغے نے گلے.

کاروان وجود اور دریا کے سنگ اور خود نوشت سوانح عمری گئے نوں کا سراغ شامل ہیں۔

حکومت پاکستان نے انہیں 14 اگست 1995ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔ 2013 میں انہیں مجلس فروغ ادب، دوہا نے بھی لائف اچیومنٹ ایوارڈ عطا کیا۔

نثار عزیز بٹ کے بھائی سرتاج عزیز بھی اپنے شعبے کی نمایاں شخصیات میں شمار ہوتے ہیں۔

Facebook Comments