February 4, 2020 at 12:24 pm

environmental pollution

(پشاور سے آفتاب مہمند)

ضلعی انتظامیہ پشاور کی محکمہ ماحولیات کے ہمراہ مشترکا کارروائی کرتے ہوئے
ورسک روڈ پر 05 ماربل فیکٹریوں کو سیل کرکے منیجرز و مالکان کو گرفتار کرلیا.
ماربل فیکٹریوں میں فلٹریشن پلانٹ نہ ہونے کی وجہ سے ماربل پوڈر نالیوں سے ہوتا
ہوا نہروں میں شامل ہو رہا تھا۔

ماربل پوڈر کی وجہ نالیاں بھی اکثر بند ہو جاتی تھیں۔ ترجمان کے مطابق زرعی پیداوار
کے متاثر ہونے کے ساتھ ماحولیاتی آلودگی میں بھی اضافہ ہو رہا تھا۔

پٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر کی ہدایت پر ماربل فیکٹریوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔

خلاف ورزی اور فلٹریشن پلانٹ نہ لگانے پر 05 ماربل فیکٹریاں سیل کر دی گئیں ۔

Facebook Comments