February 2, 2020 at 12:37 pm

گاڑیاں روبوٹ چارج کریں گے

الیکٹرک گاڑیاں چلانے والوں کے لیے خبر والے اچھی خبرلائے ہیں۔ اور وہ اچھی خبر یہ ہے کہ گاڑیاں ری چارج کرنے والے روبوٹ تیار کر لیے گئے ہیں۔

روبوٹ تیار کرنے والی ولکس ویگن کا کہنا ہے کہ روبوٹ میں خاص قسم کے سینسر لگائے گئے ہیں. جس سے روبوٹ ان گاڑیوں کو ٹریک کر سکے گا جن کی چارجنگ کم ہوگی۔

گاڑی کو چارج کرنے کے عمل میں انسانی مدد درکار نہیں ہوگی۔ چارجنگ کا عمل روبوٹ خود ہی مکمل کرے گا۔

کمپنی نے ان روبوٹ کو موبائل روبوٹ کا نام دیا ہے جو سٹرکوں پر اس بات کو تلاش کریں گے کہ کس گاڑی کی بیٹری ختم ہورہی ہے۔

جس گاڑی کی چارجنگ کم ہوگی روبوٹ آٹومیٹک طریقہ کار سے گاڑی کو ری چارج کر دے گا۔

Facebook Comments